کراچی (پاک صحافت) دنیا کے مختلف ممالک میں بدھ کی رات کو چاند، مشتری اور زہرہ کا خوبصورت نظارہ انسانی آنکھ سے دیکھا گیا۔ خیال رہے کہ سیاروں کا ایک ساتھ نظر آنا ایک فلکیاتی نظام کے تحت ہوتا ہے جسے دیکھنے کیلئے سیاروں میں دلچسپی رکھنے والے موقعےکی تلاش میں رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ بدھ کی شام کو پیش آیا جہاں چاند کے ساتھ ساتھ مشتری اور زہرہ کو بھی دیکھا گیا، جسے اینڈریو میک کارتھی نامی امریکی فلکیاتی فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا۔
واضح رہے کہ اس کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس فلکیاتی منظر کو رات کی تاریکی میں دیکھا اور اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شیئر بھی کیا۔ ایک صارف نے لکھا انہوں نے اس نظارے کی تصویر اپنے گھر کی بالکنی سے لی ہے۔