واٹس ایپ

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے والا نیا فیچر

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے نیا بہترین فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں بڑے گروپس کی چیٹ کو آٹو میوٹ کرنے کے فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔ نئے فیچر سے پہلے واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اب ایک گروپ میں 1024 اراکین کو شامل کیا جاسکے گا۔ اب یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ اگر ایک گروپ میں 1024 اراکین ہوں گے تو اسی حساب سے میسجز بھی ہوں گے اور ان کے نوٹیفکیشن بھی موصول ہوں گے۔

اس فیچر کے تحت 256 سے زیادہ افراد والے گروپ خودکار طور پر میوٹ ہوجائیں گے، یعنی میسجز تو آتے رہیں گے مگر اسمارٹ فون پر نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوں گے۔ اس فیچر کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ نیا فیچر خودکار طور پر کام کرے گا تو صارف کو خود کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام

میٹا کی جانب سے صارفین کو ریلز ویڈیوز پوسٹ کرنے پر زیادہ معاوضہ دینے کا فیصلہ

(پاک صحافت) میٹا نے صارفین کو ٹک ٹاک کی بجائے انسٹا گرام استعمال کرنے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے