سورج کی روشنی سے چلنے والی گاڑی جسے بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

کراچی (پاک صحافت) سورج کی روشنی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری پر تیزی سے کام ہو رہا ہے مگر اب تک ایسی گاڑی تیار نہیں ہوسکی جو صرف سولر انرجی پر چل سکے۔ مگر 3 پہیوں کی یہ نئی گاڑی سولر انرجی پر چلتی ہے اور متعدل استعمال پر اسے کبھی بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایپٹیرا موٹرز کمپنی کی لانچ ایڈیشن گاڑی سورج کی روشنی سے روزانہ 40 میل کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کسی اسپیس شپ کی طرح نظر آنے والی اس گاڑی کے 34 اسکوائر فٹ حصے پر سولر پینلز نصب ہیں جو ڈرائیونگ کے دوران 700 واٹ بجلی تیار کرسکتے ہیں۔ کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی کئی ہفتوں بلکہ مہینوں تک بجلی سے چارج کیے بغیر چل سکے گی۔

واضح رہے کہ گاڑی کو بجلی سے چلانے کے لیے بھی بیٹری دی گئی ہے جو سنگل چارج پر 400 میل تک سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ گاڑی کی بیٹری کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور وہ سنگل چارج پر ایک ہزار میل تک سفر کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں کی جانے والی ایسی تبدیلی جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی

(پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں ایک ایسی تبدیلی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے