واٹس ایپ

اب ایک موبائل میں 2 واٹس ایپ استعمال کریں، اسمارٹ فون صارفین کے لئے خوشخبری

نیو یارک (پاک صحافت) میسجنگ اور آڈیو ویڈیو کالنگ  کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کے صارفین کےلیے بڑی خوشخبری آگئی، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اب صارفین اسمارٹ فون میں ایک ساتھ دو واٹس اپ اکاوٗنٹ استعمال کرسکیں گے لیکن اس کےلیے موبائل کا ڈوئل سم ہونا ضروری ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ سہولت موبائل فونز میں ڈوئل سم سسٹم کو دیکھتے ہوئے متعارف کرائی گئی ہے کیونکہ ڈوئل سم سپورٹ سے صارف ایک فون میں 2 مختلف نمبر استعمال کرسکتے ہیں مگر واٹس ایپ اکاؤنٹ صرف ایک نمبر پر ہی کام کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سام سنگ فونز میں یہ فیچر ڈوئل میسنجر کے نام سے ہے، شیاؤمی میں ڈوئل ایپ، رئیل می میں کلون ایپس، ون پلس میں پیرالل ایپس، اوپو میں کلون ایپس، ویوو میں ایپ کلون جبکہ ہواوے میں ایپ ٹوئن کے نام سے موجود ہے۔ ان فیچرز کی مدد سے کسی بھی سپورٹڈ ایپس کی ڈپلیکیٹ ایپ بنایا جاسکتا ہے جس مدد سے ایک ہی فون میں دو مختلف اکاوٗنٹس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کسی بھی فون کی سیٹنگز میں جاکر ایڈوانسڈ فیچرز پر کلک کریں اور نیچے کی جانب سے ڈوئل میسنجر کے آپشن کر کلک کریں گے تو ایک فہرست سامنے آئے گی جو ڈوئل میسنجر سے مطابقت رکھتی ہوں گی، اس میں سے واٹس ایپ پر کلک کرکے ٹرن آن کریں اور پھر انسٹال کے آپشن پر کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں کی جانے والی ایسی تبدیلی جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی

(پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں ایک ایسی تبدیلی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے