ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون آئی کیو او او یو 3 پیش کردیا ہے، اس نئے اسمارٹ فون میں 6.58 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 180 ٹچ سپملنگ ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر پاور کی میں دیا گیا ہے، یہ فون ڈیمینسٹی 800 یو پراسیسر سے لیس ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
آئی کیو او او یو 3 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔
بیٹری کی چارجنگ کے دوران ڈیوائس کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے لیکوئیڈ کولنگ ٹیکنالوجی دی گئی ہے، بیک پر کیمرا سسٹم کا ڈیزائن ویوو ایکس 50 سے ملتا جلتا ہے اور ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ انفو سنسر دیا گیا ہے، یہ فون فی الحال چین میں پری آرڈر میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کے 6 جی بی ریم والے ماڈل کی قیمت 1498 چینی یوآن (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
اگر 8 جی بی ریم والے فون کو خریدنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے 1698 یوآن (41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔