اسمارٹ فون

76 فیصد پاکستانی بچوں پر اسمارٹ فون کے مضر اثرات سے آگاہ ، نیا سروے جاری

(پاک صحافت) 76 فیصد پاکستانی بچوں پر اسمارٹ فون کے مضر اثرات سے آگاہ ہیں، یہ بات گیلپ پاکستان کے سروے میں سامنے آئی ہے۔ عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے سماجی رویوں پر نیا سروے جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 76 فیصد پاکستانی بچوں پر اسمارٹ فون کے مضر اثرات سے آگاہ ہیں اور انہوں نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو اسمارٹ فون بالکل نہ دینے کا کہا ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 21 فیصد نے اعتراف کیا کہ ان کے گھر میں 5 سال سے کم عمر کے بچے موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گیلپ سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی موبائل فون پر گیم کھیلنے کا شوقین ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق 23فیصد افراد نے موبائل فون پر باقاعدگی سے گیم کھیلنے کا بتایا تھا جبکہ 76 فیصد نے اس سے انکار کیا۔ انکار کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ موبائل فون پر گیم نہیں کھیلتے،مزہ نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں کی جانے والی ایسی تبدیلی جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی

(پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں ایک ایسی تبدیلی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے