یوٹیوب کی جانب سے اشتہارات پر مبنی ٹی وی چینل اسٹریمنگ کی سروس کی آزمائش

یوٹیوب

کیلیفورنیا (پاک صحافت) یوٹیوب کی جانب سے اشتہارات پر مبنی ٹی وی چینل اسٹریمنگ کی سروس کی آزمائش کی جارہی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے میڈیا کمپنیوں سے بات چیت کی جارہی ہے تاکہ ان کے ٹی وی چینلز کے شوز اور فلمیں مفت اسٹریم کیے جاسکیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سروس کی آزمائش صارفین کی محدود صارفین پر کی جارہی ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ہم ہمیشہ اپنے ناظرین کو مواد تک رسائی کے نئے ذرائع فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سروس کا حصہ بننے والی میڈیا کمپنیوں کو بھی اشتہارات کے ذریعے ہونے والی آمدنی میں سے حصہ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوٹیوب میں پہلے سے اشتہارات پر مبنی فلمیں موجود ہیں مگر یہ اس نئی سروس سے صارفین کو زیادہ بڑے پیمانے پر مفت فلموں اور شوز تک رسائی مل سکے گی۔ خیا ل رہے کہ اس سے قبل نومبر 2022 میں یوٹیوب نے ایک فیچر پرائم ٹائم چینلز متعارف کرایا گیا تھا، جس سے 30 بڑی اسٹریمنگ سروسز کے شوز اور فلموں کو گوگل کی زیرملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس میں دیکھنا ممکن ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے