یوٹیوب پر اب ایڈ بلاکر کا استعمال ممکن نہیں

یوٹیوب

(پاک صحافت) اگر آپ یوٹیوب پر اشتہارات کو روکنے کے لیے ایڈ بلاکر استعمال کرتے ہیں، تو اب ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے عالمی سطح پر ایڈ بلاکرز کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جون 2023 میں یوٹیوب کی جانب سے عالمی سطح پر ایڈ بلاکرز کو ڈس ایبل کرنے کے ‘چھوٹے تجربے’ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب یوٹیوب نے اس پابندی کا اطلاق پوری دنیا کے صارفین کے لیے کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کو کہا جائے گا کہ وہ یوٹیوب پر اشتہارات کو دیکھیں یا یوٹیوب پریمیئم (اس پروگرام میں اشتہارات نہیں دکھائے جاتے) کی فیس ادا کریں۔ یوٹیوب کے عہدیدار کرسٹوفر لاؤٹن نے کہا کہ اب اگر کوئی صارف یوٹیوب پر ایڈ بلاکر کا استعمال کرے گا تو اس کے سامنے ایک میسج آئے گا (جس کا اسکرین شاٹ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں)۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے