یوٹیوب

یوٹیوب میں پانچ بڑی تبدیلیاں

(پاک صحافت) اگر آپ انٹرنیٹ پر ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں تو یقیناً یوٹیوب کا استعمال بھی کرتے ہوں گے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ اس کے ڈیزائن کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا۔ کچھ فیچرز یوٹیوب کے ویب ورژن کے لیے ہیں جبکہ دیگر اسمارٹ فون ایپ اور اسمارٹ ٹی وی سافٹ وئیر پر کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک فیچر پریس ٹو 2x ہے جو ویڈیو کی اسپیڈ کو دوگنا بڑھا دیتا ہے۔ اس کے لیے ویڈیو پر اپنی انگلی کو دبا کر رکھیں جس سے پلے بیک اسپیڈ دوگنا بڑھ جائے گی، یہ فیچر ویب، ٹیبلیٹ اور موبائل ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسی طرح ایک نیا فیچر تھمب نیل پریویو ہے جس میں زیادہ بڑے تھمب نیل پریویو نظر آئیں گے۔ یہ فیچر اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ ایک اور بہترین فیچر اسکرین لاک ہے۔ لاک اسکرین فیچر کے استعمال سے اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ پر اسکرین لاک ہو جائے گی اور حادثاتی طور پر ڈیوائس کو چھونے سے ویڈیو متاثر نہیں ہوگی۔ اسٹیبل والیوم نامی فیچر بھی اس سروس کا حصہ بن رہا ہے۔ یہ فیچر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کسی ویڈیو کا ساؤنڈ اچانک بہت زیادہ نہ بڑھ جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ یوٹیوب میں لائبریری ٹیب کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور اب اسے یو (you) کا نام دیا جا رہا ہے۔ اس ٹیب میں پلے لسٹس، ڈاؤن لوڈز، واچ ویڈیوز اور پرچیز وغیرہ کو ایک جگہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چینی خلائی راکٹ حادثاتی لانچنگ کے بعد ٹیسٹ بینچ کے قریب گر کر تباہ

(پاک صحافت) چین کی نجی کمپنی کی جانب سے حاثاتی طور پر لانچنگ کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے