(پاک صحافت) گوگل کروم میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر کے استعمال کا تجربہ مزید بہتر بنا دے گا۔ اسپلٹ اسکرین فیچر کو گوگل کروم کے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ٹیب میں 2 ونڈوز کو استعمال کرسکیں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا نام تو ابھی نہیں رکھا گیا مگر بیٹا ورژن میں اسے اسپلٹ ٹیب ود ایکٹیو ٹیب کا نام دیا گیا ہے جو ڈراپ ڈاؤن مینیو میں موجود ہے۔ یہ فیچر صارفین کو ضرور پسند آئے گا کیونکہ وہ 2 ونڈوز کو ایک بڑے ٹیب کا حصہ بناسکیں گے اور ایک ہی جگہ ان کے مواد کو دیکھ سکیں گے۔ یہ واضح نہیں کہ ابھی کتنے صارفین کو اس فیچر تک رسائی حاصل ہے مگر رپورٹ کے مطابق ابھی اس پر کام کیا جا رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ابھی یہ صرف گوگل Canary test build میں دستیاب ہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ گوگل کروم کمپیوٹر ریم اور سی پی یو کی بہت زیادہ پاور کھینچتا ہے جس سے ڈیوائس سست ہو جاتی ہے۔ مگر اسپلٹ اسکرین ٹول سے کسی حد تک ڈیوائسز ریسورسز کو بچانے میں مدد ملے گی۔
یہ فیچر لیپ ٹاپ صارفین کے لیے زیادہ بہترین ثابت ہوگا اور انہیں متعدد ٹیبز اوپن کرکے مطلوبہ ویب پیج کو تلاش کرنے میں وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گا۔