گوگل کروم صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر کروم صارفین کو تمام گوگل اکاؤنٹ ڈیٹا تک رسائی میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ فیچر آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بھی متعارف کرانے کا اعلان کچھ عرصے قبل کیا گیا تھا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے محفوظ پاس ورڈز، ویب ایڈریسز، شیئرنگ ٹیبز اور براؤزنگ سرگرمیوں تک رسائی مختلف ڈیوائسز میں حاصل کرسکیں گے۔ اس طرح گوگل کروم آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر سنگل یونیفائی براؤزر کے طور پر کام کرے گا، مگر ایسا اسی وقت ممکن ہوگا جب آپ اجازت دیں گے۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ گوگل کروم پر سائن ان ہونے کے بعد آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ میں محفوظ تمام پاس ورڈز، ایڈریسز اور دیگر ڈیٹا تک رسائی مختلف ڈیوائسز میں حاصل کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اگر آپ سفر کے دوران کسی نئے فون میں سائن ان ہوتے ہیں تو تمام ڈیٹا تک رسائی اس فیچر سے ممکن ہو جائے گی۔

اوپن ٹیبز اور براؤزنگ ہسٹری کے لیے اکاؤنٹ synchronization کا فیچر خودکار طور پر ان ایبل نہیں ہوگا بلکہ آپ کو ایسا کرنا ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے یہ فیچر کب تک متعارف کرایا جائے گا۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ فیچر بہت جلد صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا

(پاک صحافت) چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے