گوگل کا ڈارک ویب مانیٹرنگ ٹول اب تمام صارفین کو مفت دستیاب

(پاک صحافت) گوگل نے صارفین کے لیے ڈارک ویب سے بچاؤ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ ڈارک ویب رپورٹ نامی یہ فیچر پہلے گوگل ون سبسکرائبرز تک محدود تھا مگر اب اسے تمام گوگل صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یعنی جو فیچر پہلے صارفین ہر ماہ کم از کم 209 روپے خرچ کرکے استعمال کرتے تھے، اب وہ انہیں مفت دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے ذاتی ڈیٹا کی مانیٹرنگ میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ ڈیٹا لیکس سے ان کی پرائیویسی متاثر نہ ہو۔ اس فیچر کو آئندہ چند ہفتوں میں گوگل کے رزلٹس اباؤٹ سیکشن کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈارک ویب مانیٹرنگ ٹول اب ہر ایک کو دستیاب ہوگا۔ یہ ٹول صارفین کو لیک ہونے والے ذاتی ڈیٹا بشمول نام، تاریخ پیدائش، فون نمبر، ای میل ایڈریس اور دیگر کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تمام صارفین کو اس فیچر تک رسائی فراہم کرنے کا مقصد ان کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس اقدام سے صارفین کو آن لائن دنیا میں تحفظ فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ ملک جہاں چھوٹے بچوں کو اسکرینوں سے مکمل دور رکھنے کا مشورہ دیدیا گیا

(پاک صحافت) چھوٹے بچوں کو کسی بھی قسم کی اسکرینوں کو دیکھنے کی اجازت نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے