اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے گمشدہ موبائل فون کو بلاک کروانے کا آسان طریقہ معتارف کرادیا ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے آپ فوری طور پر چوردی شدہ یا گم شدہ موبائل فون کو بلاک کروا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے آن لائن طریقہ صارفین کو بتایا ہے جس کے تحت گھر بیٹھے اپنی شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موبائل فون گم یا چوری ہونے کی صورت میں دی نیو لاسٹ اینڈ اسٹولن ڈیوائس سسٹم کے تحت آپ شکایت کر سکتے ہیں، اس کے لئے پی ٹی اے کی شکایت کی ویب سائٹ پر جائیں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ آپ کو اپنی کچھ بنیادی تفصیلات بتانا ہوں گی جیسا کہ نام، پتہ، ای میل اور شناختی کارڈ نمبر وغیرہ۔
واضح رہے کہ علاوہ ازیں آپ کو گمشدہ فون کی تفصیلات بھی بتانا ہوں گی۔ درخواست دائر کروانے کے بعد آپ کو ریفرنس نمبر دیا جائے گا جس کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اندر فون بلاک کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب اگر آپ کا فون مل جاتا ہے تو اسی ویب سائٹ پر جاکر آپ ان بلاک کے آپشن کا انتخاب کر کے فون ان بلاک کر سکتے ہیں۔