بٹ کوائن

چین کی مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی سے متعلق تمام ٹرانزیکشنز کو غیر قانونی قرار دے دیا

بیجنگ (پاک صحافت) چین کے مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی سے متعلق تمام تر ٹرانزیکشنز کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ پیپلز بینک آف چائنا کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ورچوئل کرنسی سے متعلق کاروباری سرگرمیاں غیر قانونی مالیاتی سرگرمیاں تصور کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے تمام ایسے مالیاتی اداروں، پیمنٹ کمپنیوں اور انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کی جائے گی جن کی جانب سے کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کی جائے گی۔ چینی بینک کے اعلان کے بعد کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں کمی آئی اور بٹ کوائن کی قدر 42 ہزار ڈالرز سے بھی نیچے گئی مگر اب وہ 42 ہزار ڈالرز سے اوپر جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے دوران چینی حکومت کے کریک ڈاؤن کے باعث ڈیجیٹل کرنسیوں کی قدر میں کئی بار اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ چینی بینک کے بیان میں بتایا گیا کہ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ سے اقتصادی اور مالیاتی معاملات متاثر ہوتے ہیں، جبکہ غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں جیسے جوئے بازی، غیر قانونی فنڈز کو اکٹھا کرنے، فراڈ اور منی لانڈرنگ کو فروغ ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اے آئی ایجنٹس محض 2 گھنٹوں میں انسانی شخصیت کی درست نقل کرسکتے ہیں، تحقیق

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل محض 2 گھنٹوں کی گفتگو سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے