خلائی اسٹیشن

چین اور روس نے چاند پر مشترکہ خلائی اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا

بیجنگ (پاک صحافت) چین اور روس نے چاند پر مشترکہ خلائی اسٹیشن بنانے  کا فیصلہ کر لیا ہے،  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس خلا میں برتری کی دوڑ میں امریکا کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی خلائی طاقت کو جدید اور مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے اور اس منصوبے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ خیال رہے کہ روس نے 1961 میں سوویت دور میں پہلی بار خلا میں کسی انسان کو بھیجا تھا تاہم آنے والے دور میں وہ چاند اور مریخ کے منصوبوں کے حوالے سے امریکا اور چین سے پیچھے رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چین اور روس چاند پر مشترکہ خلائی اسٹیشن بنانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔  غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  اس حوالے سے  روسی خلائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں چینی خلائی ایجنسی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ ایک بیان کے مطابق میمورنڈم کے تحت چاند کی سطح یا مدار میں قائم خلائی اسٹیشن تجرباتی اور تحقیقی سہولیات کی فراہمی کے لیے تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ خلائی اسٹیشن خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے دیگر ممالک کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔ خلائی اسٹیشن کب تیار ہوگا اور اور اس پر کب کام شروع کیا جائے گا اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ خیال رہے کہ چین نے اپنے خلائی پروگرام پر گذشتہ چند سالوں سے بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے اور چین امریکا کے بعد خلائی پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جو روس اور جاپان سے بھی زیادہ عسکری اور سویلین مشن خلا میں بھیج رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام

میٹا کی جانب سے صارفین کو ریلز ویڈیوز پوسٹ کرنے پر زیادہ معاوضہ دینے کا فیصلہ

(پاک صحافت) میٹا نے صارفین کو ٹک ٹاک کی بجائے انسٹا گرام استعمال کرنے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے