چند دنوں میں دوسرا عارضی چاند زمین کے گرد موجود ہوگا، ماہر فلکیات

(پاک صحافت) ہماری زمین ایک ایسے نئے مہمان کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے جو عارضی چاند کی حیثیت سے ہمارے سیارے کے گرد چکر لگائے گا۔ ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 2024 پی ٹی 5 نامی سیارچہ آئندہ چند دنوں میں زمین کا عارضی ساتھی بن جائے گا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال نے مزید بتایا کہ سیارچہ زمین کے مدار میں داخل ہو کر عارضی چاند بن سکتا ہے اور ایسے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیارچہ 2024 پی ٹی 5 زمین کے گرد عارضی چاند کے طورپر گردش کرے گا، یہ گردش 29 ستمبر سے 25 نومبر تک جاری رہے گی۔ ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ یہ چھوٹا سیارچہ ہے جو نظام شمسی کے خلائی میدان میں گردش کرتا ہے اور یہ سیارچہ ہماری زمین کے گرد چاند کی طرح گردش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ زمین کے گرد 2 چاند کا سائنسی طور پر ہونا ممکن ہے جبکہ یہ سیارچہ مخصوص مدت کے لیے زمین کے گرد گھومے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2024 پی ٹی 5 سیارچہ زمین کے قریب ہوگا جس سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا، سیارچےکو عام آنکھ سے نہیں بلکہ دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کو جیمنائی لائیو فیچر تک مفت رسائی فراہم کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) گوگل نے جیمنائی لائیو نامی سروس تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے