پاکستان کے یوم آزادی کے ڈوڈل پر گوگل نے آموں کا استعمال کیوں کیا؟

(پاک صحافت) پاکستان کی آزادی کے 77 سال مکمل ہونے پر گوگل کا ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔ خیال رہے کہ گوگل دنیا بھر میں مختلف ممالک کے ثقافتی اور سماجی ایونٹس کے موقع پر دلچسپ ڈوڈلز تیار کرتا ہے۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے جو ڈوڈل تیار کیا ہے اس میں آموں کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔

اس بار گوگل کے ڈوڈل میں پاکستان کا پورا نام سبز رنگ کے باکس میں ہے جبکہ گوگل حروف کے لیے سفید رنگ کا استعمال کیا گیا۔ اسی طرح اوپر پاکستان کا پرچم ڈوڈل کے وسط میں ہے جس کے دائیں بائیں آم موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ آموں کے ٹکڑے نظر آرہے ہیں۔ گوگل کے مطابق پاکستان کے قومی پھل کو اس ڈوڈل کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق آم زمانہ قدیم سے اس خطے کی ثقافت کا حصہ ہیں اور جو آم پاکستان میں اگائے جاتے ہیں وہ اپنے بہترین ذائقے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

گوگل نے بتایا کہ آموں کو پرجوش جذبات، سخاوت اور امارات کی علامت سمجھا جاتا ہے جن کو دوستوں اور گھر والوں کو تحفے کے طور پر دیا جاتا ہے۔ یہ میٹھا اور نرم پھل پاکستان بھر میں متعدد پکوانوں اور مشروبات کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ گوگل 2011 سے پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے