کراچی (پاک صحافت) پاکستان میں آج رواں سال کا آخری فل مون دیکھا جائے گا، جسے سپر مون بھی کہا جا تا ہے۔ خیال رہے کہ اس ماہ کے فل مون کو اسٹرابیری مون کہا جاتا ہے۔ ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ اف اسپیس سائنس ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق یہ سپر اسٹرابیری مون 2021 کے لیے چار سپر مونز میں آخری ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق فل اسٹرابیری مون کراچی میں رات گیارہ بج کر 39 منٹ پر دیکھا جاسکےگا، زمین سے فاصلہ کم ہونے پر عام دن کے مقابلے میں چاند بڑا نظر آئے گا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق چاند کا زمین سے فاصلہ کم ہونے پر عام دن کے مقابلے میں چاند بڑا نظر آتا ہے، اس سے قبل رواں سال تین سپر مونز 28 مارچ ،27 اپریل، اور 26 مئی کو دیکھے گئے تھے۔
Short Link
Copied