پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں واٹس ایپ کی سروس متاثر

واٹس ایپ

(پاک صحافت) پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت بیشتر ممالک میں واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کی اطلاعات کے بعد اب میٹا کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان میٹا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ سروس ڈاون ہے اور صارفین کے پیغامات بھیجنے میں دشواری سے بھی آگاہ ہیں۔

ترجمان میٹا کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ سروس کی جلد از جلد بحالی کیلئے کام جاری ہے۔ دوسری جانب پی ٹی اے نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے واٹس ایپ سروسز میں دشواری کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے