پاس ورڈ ، فیس لاک یا فنگر پرنٹس کے بجائے اب آئی فون کس ٹیکنالوجی سے ان لاک ہوں گے؟

(پاک صحافت) آئی فون یا اسمارٹ فون صارفین اپنی ڈیوائسز کو ان لاک کرنے کیلئے پاس ورڈز، فیس لاک یا پھر فنگر پرنٹس کا استعمال کرتے ہیں لیکن اب آئی فون صارفین اپنی ڈیوائسز ان لاک کرنے کیلئے دل کی دھڑکنوں کا استعمال کریں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ایپل آئی واچ میں الیکٹرو کارڈیوگرام ( ای سی جی ) فیچر کے ذریعے صارفین کی دل کی دھڑکنوں کو مانیٹر کیا جاتا ہے لیکن اب ایپل ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے ایپل واچ پہنے ہوئے افراد نئے ہارٹ لاک فیچر کے ذریعے اپنی ایپل ڈیوائسز کو بھی ان لاک کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ہر شخص کے دل کی دھڑکن مختلف ہوتی ہے جس کے ذریعے الیکٹرانک ڈیوائسز کی بائیو میٹرک شناخت کی جاسکتی ہے۔ ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق نئے ہارٹ لاک فیچر میں ایک ایسی تکنیک کو شامل کیا گیا ہے جو محفوظ انداز میں ڈیوائسز ان لاک کرنے کیلئے تصدیق یا شناخت دل کی دھڑکنوں کی بنیاد پر کرے گا۔

نئی ٹیکنالوجی ایک ایسی الیکٹرانک ڈیوائس کے ساتھ تیار کی گئی ہے جو سینسر کا استعمال کرتے ہوئے صارف کی cardiac activity اور cardiac electrical signals کا پتا لگاتی ہے اور پھر پتا لگائے گئے سگنلز کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک ڈیوائس ان لاک کرنے کیلئے شناخت کاکام کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ایپل واچز میں ای سی جی سینسر کے ساتھ ایسا فیچر پہلے سے ہی موجود ہے جس کے ذریعے صارف کے دل کی دھڑکنوں کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کو جیمنائی لائیو فیچر تک مفت رسائی فراہم کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) گوگل نے جیمنائی لائیو نامی سروس تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے