ٹک ٹاک

ٹک ٹاک نے 3 ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

(پاک صحافت) ٹک ٹاک نے جنوری سے مارچ 2023 کے دوران دنیا بھر میں 9 کروڑ 10 لاکھ 3 ہزار سے زیادہ ویڈیوز کو کمیونیٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ہٹایا۔ یہ تعداد اس عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی مجموعی ویڈیوز کے 0.6 فیصد کے برابر ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس عرصے کے دوران ایک کروڑ 17 لاکھ 7 ہزار سے زیادہ ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا، یہ تعداد اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران سوا کروڑ سے زیادہ تھی۔ جنوری سے مارچ کے دوران پاکستان میں 83 فیصد ویڈیوز کو کسی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے پہلے حذف کی گئیں۔ اس عرصے میں عالمی سطح پر ایک کروڑ 69 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ ایسے اکاؤنٹس پلیٹ فارم سے ہٹائے گئے جن کے بنانے والوں کی عمر 13 برس سے کم تھی۔

واضح رہے کہ اسی طرح رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 5 کروڑ 12 لاکھ 98 ہزار سے زیادہ جعلی اکاؤنٹس کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹایا گیا۔ ٹک ٹاک نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پالیسیوں کا ہر شخص پر یکساں اطلاق ہوتا ہے اور ہر قسم کے مواد کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین سے دوگنا بڑا ‘آبی بخارات’ پر مشتمل سیارہ دریافت

(پاک صحافت) سائنسدانوں نے زمین سے دو گنا بڑا اور تین گنا وزنی گرم آبی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے