ٹک ٹاک نے صارفین کی سن لی، ویڈیوز ٹی وی پر نشر کرنے کا فیصلہ

ٹک ٹاک

کراچی (پاک صحافت) ٹک ٹاک نے نا صارفین کی  بڑی خواہش پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے، ایک امریکی اسٹارٹ اپ کمپنی ایٹماسفیئر نے ٹک ٹاک سے معاہدہ کیا ہے جس کی رو سے اب ریستوران، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن اور دیگر عوامی مقامات پر ٹک ٹاک کی مشہور ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایٹماسفیئر کے پلیٹ فارم سے فی الحال برگرکنگ، ٹاکوبیل اور دیگر ریستوران میں ویڈیو دکھائی جارہی ہیں۔ ان میں خوبصورت اور معصوم جانور یا پھر بہت ہی مضحکہ خیز مناظر نمایاں ہیں جنہیں صارفین نے پسند بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایٹماسفیئر اسٹارٹ اپ ٹک ٹاک کی مشہور ویڈیو لے کر اس کی آڈیو غائب کردیتی ہے اور پس منظر میں اسی مناسبت سے میوزک چلتا رہتا ہے۔ تاہم کچھ ویڈیوز میں  کہی جانے والی باتوں کو سب ٹائٹل کی صورت میں دیکھا اور پڑھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے