ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کا فیچر متعارف

(پاک صحافت) مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر کافی کام کیا جا رہا ہے۔ اب اس ویڈیو شیئرنگ ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اواتارز کا فیچر برانڈز اور کریٹیرز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے برانڈز اور کریٹیرز کے لیے اسٹاک اواتار تیار کیے جائیں گے جن کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کے لیے لائسنس کی ضرورت ہوگی۔ اسی طرح کاسٹیوم اواتار کا آپشن بھی دستیاب ہوگا جو کسی صارف کی شخصیت یا کسی برانڈ سے جڑی شخصیت کی نمائندگی کرے گا۔

اس نئے ٹول کے بعد ٹک ٹاک کے فار یو پیج میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ویڈیوز کی تعداد بڑھ سکتی ہے، جن پر لیبل لگائے جائیں گے تاکہ صارفین کو علم ہوسکے کہ وہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں۔

ٹک ٹاک کے عہدیدار اینڈی یانگ نے بتایا کہ اے آئی اواتار سے صارفین کو نئے مواقع دستیاب ہوں گے۔ اس فیچر کا بنیادی مقصد ٹک ٹاک میں ای کامرس کو فروغ دینا ہے اور کمپنی کا ماننا ہے کہ اے آئی اواتار انسانی کریٹیرز کا بھی مقابلہ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں صارفین کیلئے اب یوٹیوب شارٹس پکچر ان پکچر موڈ میں دیکھنا ممکن

(پاک صحافت) یوٹیوب نے حال ہی میں پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے چند نئے فیچرز متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے