ٹک ٹاک

ٹک ٹاک صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر متعارف

(پاک صحافت) ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ ساؤنڈ سرچ نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین ٹک ٹاک پر کسی ساؤنڈ یا گانے کو گنگنا کر، دھن بجا کر یا اسے گا کر تلاش کر سکیں گے۔

اس طرح کا فیچر کچھ دن قبل یوٹیوب میوزک میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔ ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ابھی یہ محدود صارفین کو دستیاب ہے۔ یہ ٹک ٹاک میں گانے یا ساؤنڈ تلاش کرنے کا ایک اور نیا ذریعہ ہے۔ اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں میوزک پر مبنی ٹرینڈز مسلسل بدلتے رہتے ہیں اور نئے ٹول سے صارفین کو وائرل ٹرینڈز کو سمجھنے اور جاننے میں بھی مدد ملے گی۔

اس ٹول سے صرف گانے کو ہی تلاش نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس سے وہ ویڈیوز بھی نظر آئیں گی جن میں اسے استعمال کیا گیا ہوگا۔ گانا جتنا زیادہ مقبول ہوگا، اسے ساؤنڈ سرچ کے ذریعے گنگنا کر تلاش کرنا اتنا آسان ہوگا۔ کمپنی کے مطابق اس ٹول کو ایپ کے لیے مخصوص ساؤنڈز کی بجائے گانے تلاش کرنے کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ فیچر ایپ کی سرچ بار میں چھپا ہوا ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے مائیکرو فون آئیکون پر کلک کرکے ساؤنڈ سرچ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ متعدد افراد ٹک ٹاک کو سرچ انجن کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور یہ نیا فیچر اس پلیٹ فارم کے سرچنگ تجربے کو بہتر بنائے گا۔ ابھی یہ معلوم نہیں کہ اس فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اے آئی سسٹم

اے آئی ٹیکنالوجی کو مستقبل کے جرائم کی پیشگوئی کیلئے استعمال کیا جانے لگا

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو متعدد حیرت انگیز منصوبوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے