ٹوئٹر

ٹوئٹر نے صارفین کو ایک اور بڑی سہولت دے دی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) مائیکرو بلاگنگ کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کو ایک اور بڑی سہولت دے دی۔  کمپنی کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے اسپیس فیچر کو مزید بہتر بنانے اور صارفین کی آسانی کے لیے نئی سہولت شروع کی ہے۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر پر اسپیس میں شامل ہونے کے لیے صارفین کے لاگ ان ہونے کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اس سے قبل بغیر لاگ ان ہوئے اسپیس میں شامل ہونے والے اس میں حصہ نہیں لے سکتے صرف اسپیس میں موجود لوگوں کی گفتگو کو سن سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اگر آپ نے ٹوئٹر سے اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیویٹ کررکھا ہے تو بھی آپ اپنے ساتھیوں کی اسپیس کو جوائن کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ  صرف یہی نہیں بلکہ میزبان اور سامعین کی آسانی کے لیے ٹوئٹر نے آسانی کردی ہے، اب میزبان اور سامعین کسی کو بھی اسپیسس آڈیو براڈکاسٹ کا براہ راست لنک بھیج سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ سہولت اس سے قبل صارفین کے لئے میسر نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ایسے منفرد سولر پینل تیار جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتے ہیں

(پاک صحافت) ویسے تو سولر پینلز دن میں سورج کی روشنی سے بجلی بناتے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے