ڈیلیٹ میسجز

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ کئے گئے میسجز کو پڑھنے کا آسان طریقہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ پر ڈیلیٹ کئے گئے میسجز کو پڑھنا ممکن ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو وہ ڈیلیٹ کیا گیا میسج پڑھنے کا طریقہ بتانے والے ہیں،  گو کہ کمپنی کی جانب سے ایسا کوئی آفیشل طریقہ یا فیچر متعارف نہیں کروایا گیا جس کے ذریعے آپ اسے پڑھ سکیں لیکن ہمارے بتائے جانے والے طریقے کو آزما کر آپ ضرور اس پیغام کو پڑھنے کے اہل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اکثر افراد شش و پنج کی کیفیت میں مبتلا رہتے ہیں کہ ان کے دوست یا رشتے دار نے ایسا کون سا پیغام بھیجا جو انہیں فوری طور پر ڈیلیٹ کرنا پڑا۔ آئیے آج ہم کو ڈیلیٹ کئے گئے میسجز کو پڑھنے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔  سب سے پہلے گوگل پلے اسٹور سے ‘نوٹی سیو’ نامی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرلیں، اس کے بعد ایپ کھولیں اور نوٹی فکیشن سمیت تمام آپشنز کو ان ایبل کردیں۔

واضح رہے کہ آپشن ان ایبل کرنے کے بعد ایپ خود ہی موصول ہونے والے تمام نوٹیفکیشن کو ٹریک کرلے گی۔ اس طرح اگر آپ کا کوئی دوست میسج بھیج کر ڈیلیٹ کرتا ہے تو آپ نوٹی سیو ایپ میں جاکر وہ میسج پڑھ سکتے ہیں۔ ایپ کھولنے کے بعد وہ میسج خود ہی سامنے آجائے گا جب کہ یہ بھی مینشن ہوگا کہ پیغام ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسے منفرد سولر پینل تیار جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتے ہیں

(پاک صحافت) ویسے تو سولر پینلز دن میں سورج کی روشنی سے بجلی بناتے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے