واٹس ایپ

واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ‘ویو ونس’ کا آپشن متعارف کر دیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) آڈیو ویڈیو چیٹنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کا اضافہ کر دیا، جسے ویو ونس کا نام دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کی آزمائش کا آغاز آج سے بیٹا ورژن 2.21.14.3کے صارفین کیلئے ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپلی کیشن میں بہتری اور صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کئی نئے فیچرز متعارف کرواتا رہا ہے تاہم ویو ونس فیچر کے حوالے سے بھی کئی روز سے خبریں سرگرم تھیں کہ جلد ہی یہ صارفین کے استعمال میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس فیچر کے تحت جس شخص کو تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوں گی وہ انہیں چیٹ میں ایک بار ہی دیکھ سکے گا، اگر چیٹ بند کرکے دوبارہ کھولی تو وہ ویڈیوز اور تصویریں غائب ہوچکی ہوں گی۔  یاد رہے کہ اگر آپ ویو ونس کے  آپشن کو منتخب کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر بھیجیں گے تو وہ شخص انہیں ایک بار ہی دیکھ سکے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

ایسے منفرد سولر پینل تیار جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتے ہیں

(پاک صحافت) ویسے تو سولر پینلز دن میں سورج کی روشنی سے بجلی بناتے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے