واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

واٹس ایپ

کیلیفورنیا (پا ک صحافت) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے نئے پرائیویسی فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ پر اپیلی کیشن میں ہونے والے نئے اضافے کے متعلق معلومات دیتے ہوئے اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچر کو حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا جبکہ نئے فیچر کے متعلق ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا۔ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو بتایا کہ اس فیچر کی مدد سے مخصوص رابطوں کے لیے پرائیویسی سیٹنگز کو غیر فعال کیا جا سکے گا جبکہ یہ اپ ڈیٹ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں جمع کروا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ My Contacts Except  اب یہ واٹس ایپ بیٹا پر اینڈرائیڈ 2.21.20.10 کے لیے مستقبل میں اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا ۔ تاہم اسے ترتیب دینے کے لیے ایک فعال انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے