میٹا کا نیا اے آئی امیجن می ٹول آپ کی تصاویر تیار کرے گا

(پاک صحافت) میٹا نے اپنی سوشل میڈیا ایپس میں موجود آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ امیجن می نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین میٹا اے آئی سے اپنی شصخیت کی منفرد اے آئی تصاویر تیار کروا سکتے ہیں۔

یہ ٹول ابھی امریکا میں صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور فی الحال بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔ اس فیچر کے لیے صارف کو مختلف تحریری ہدایات جیسے Imagine me as a superhero دینا ہوں گی جس کے بعد اے آئی اسسٹنٹ اس کے مطابق آپ کی تصویر تیار کردے گا۔ میٹا کے مطابق فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں صارفین چیٹ کے دوران اپنی منفرد تصاویر تیار کروا سکیں گے۔

کمپنی نے بتایا کہ اے آئی ٹول کی جانب سے تصاویر کو ایڈٹ، اشیا کے اضافے یا ہٹانے اور دیگر تبدیلیاں کی جائیں گی۔ میٹا کے نئے لاما 405 بی ماڈل پر مبنی یہ فیچر آپ کے تھری ڈی اسٹیکر بھی تیار کر سکے گا۔ یہ نیا فیچر میٹا اے آئی کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

کمپنی کے مطابق ابھی میٹا اے آئی اسسٹنٹ 22 ممالک میں دستیاب ہے اور اس کے لیے انگلش کے علاوہ چند دیگر زبانوں کی سپورٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ میٹا کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ امریکا کے بعد دیگر ممالک میں امیجن می فیچر کو کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ ملک جہاں چھوٹے بچوں کو اسکرینوں سے مکمل دور رکھنے کا مشورہ دیدیا گیا

(پاک صحافت) چھوٹے بچوں کو کسی بھی قسم کی اسکرینوں کو دیکھنے کی اجازت نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے