میٹا نے تھریڈز میں اشتہارات دکھانے کا سلسلہ شروع کر دیا

(پاک صحافت) میٹا کی ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائی گئی ایپ تھریڈز کو ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے۔ اب تک تھریڈز میں اشتہارات کو نہیں دکھایا جا رہا تھا یا یوں کہہ لیں کہ یہ سروس اشتہارات سے پاک تھی۔ مگر اب کمپنی نے اسے بدلنے کا اعلان کیا ہے۔

میٹا کی جانب سے تھریڈز میں اشتہارات دکھانے کے تجربے کی آزمائش شروع کی جا رہی ہے۔ انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس کی تصدیق کی۔ یہ اشتہارات تصویری پوسٹس کی شکل میں صارفین کی فیڈز میں نظر آئیں گے۔ ایڈم موسیری کے مطابق ابھی امریکا اور جاپان میں اشتہارات محدود صارفین کو دکھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ اشتہارات تھریڈز پوسٹ کی طرح محسوس ہوں اور صارفین کی دلچسپی کے مطابق ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس آزمائش کا قریب سے جائزہ لیں گے اور پھر اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے