لنکڈ ان

مایئکرو سافٹ کی زیرملکیت لنکڈ ان کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا فروخت کے لئے پیش

نیو یارک (پاک صحافت) مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت لنکڈ ان (Linked in) کے پچاس کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کرنے کے بعد فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشہور ہیکرز فورم نے لیکن ہونے والے ڈیٹا کو مبینہ طور پر آن لائن فروخت کےلیے پیش کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فروخت کےلیے پیش کیے گئے ڈیٹا میں لنکڈ اِن آئی ڈی، پورا نام، ای میل، فون نمبر، جنس، لنکڈ اِن پروفائل کے لنک، دیگر سوشل میڈیا پروفائل کے لنک، پیشہ ور عہدہ اور ان کے کام سے متعلق معلومات شامل ہیں۔ دوسری جانب لنکڈ ان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو ڈیٹا فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے کہ وہ لیک ڈیٹا نہیں تھا، جس کا انکشاف تحقیقات سے ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’لیک ہوئی 4 فائلوں میں لنکڈ اِن صارفین کے بارے میں ان کا پورا نام، ای میل پتہ، فون نمبر، کام کی جگہ کی جانکاری اور کئی ساری ایسی جانکاریاں اسکریپ کی گئی ہیں۔ دوسری جانب کمپنی کا کہنا ہے کہ ’’ہم جتنا تجزیہ کر پائے ہیں اس کے مطابق لنکڈ اِن (Linked in)  کے کسی بھی نجی رکن کے اکاؤنٹ کا ڈاٹا اس میں شامل نہیں تھا، جو ہم تجزیہ کرنے میں اہل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ایلون مسک چاند کی بجائے براہ راست مریخ پر جانے کے خواہشمند

(پاک صحافت) اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ چاند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے