فیس بک اور انسٹا گرام سے تھریڈز پر کراس پوسٹس کا فیچر صارفین کیلئے متعارف

(پاک صحافت) میٹا نے کئی ماہ کی آزمائش کے بعد انسٹا گرام اور فیس بک سے پوسٹس براہ راست تھریڈز پر شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ خیال رہے کہ میٹا نے تھریڈز کو ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرایا تھا۔ اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹا گرام سے تھریڈز پر کراس پوسٹنگ فیچر دنیا بھر میں ان تمام ممالک میں متعارف کرا دیا گیا ہے جہاں تھریڈز دستیاب ہے۔

اس طرح کا فیچر انسٹا گرام اور فیس بک کے درمیان کافی عرصے سے موجود ہے جس سے صارفین اپنی پوسٹس فیس بک سے انسٹا گرام یا انسٹا گرام سے فیس بک پر شیئر کر پاتے ہیں۔ کمپنی کو توقع ہے کہ تھریڈز کو فیس بک اور انسٹا گرام سے جوڑنے سے اس نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو فائدہ ہوگا اور اس کے صارفین میں اضافہ ہوگا۔ ابھی تھریڈز کے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے زائد ہے۔

اس نئے کراس پوسٹنگ فیچر کی آزمائش مئی 2024 سے کی جا رہی تھی اور اس کے لیے انسٹا گرام سیٹنگز میں جاکر تھریڈز سے پوسٹ شیئر کرنے کے آپشن کو ان ایبل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد جب انسٹا گرام پر پوسٹ کی جائے گی تو اس کا کیپشن تھریڈز پوسٹ کا ٹیکسٹ بن جائے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر انسٹا گرام کے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے تمام صارفین کو دستیاب ہے، البتہ اس میں ویڈیوز کو تھریڈز سے شیئر نہیں کیا جاسکے گا۔

اسی طرح فیس بک سے تھریڈز میں کراس پوسٹ کرنا ممکن ہوگا۔ اس کے لیے صارفین کو پوسٹس کرتے ہوئے اونلی می اور ایسے دیگر آپشنز کے ساتھ تھریڈز لوگو (logo) نظر آئے گا۔ پوسٹ کرتے ہوئے اس لوگو پر کلک کرکے کراس پوسٹ کو ٹرن آن یا آف کرنا ہوگا۔ اس فیچر سے فیس بک سے ٹیکسٹ اور لنک پوسٹس کو تھریڈز پر شیئر کیا جاسکے گا اور فیس بک کی موبائل ایپس پر ہی دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا

(پاک صحافت) چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے