صحرائی کائی کے پودے جو مریخ پر بھی زندہ رہ سکتے ہیں

(پاک صحافت) 2015 کی ہالی وڈ فلم دی مارشین میں دکھایا گیا تھا کہ ایک شخص مریخ پر اکیلا پھنس جاتا ہے جہاں وہ آلو اگا کر خود کو زندہ رکھتا ہے، مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صحرائی کائی کے پودے سرخ سیارے پر زندگی کے قیام کے لیے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔ چین کے سائنسدانوں کے مطابق مختلف صحرائی علاقوں اور انٹار کٹیکا میں پائی جانے والی Syntrichia caninervis نامی کائی مریخ جیسے حالات میں زندہ رہ سکتی ہے۔

مریخ میں ریڈی ایشن، شدید سردی اور خشک سالی جیسے حالات میں بھی اس کائی کو اگانا ممکن ہے۔ تحقیقی ٹیم نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب مکمل پودوں کو اس طرح کے حالات میں بچتے ہوئے دیکھا گیا۔ تحقیقی ٹیم کی جانب سے گرین ہاؤس کی بجائے سیارے کی سطح پر پودے اگانے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق کا منفرد پہلو یہ ہے کہ اس میں بالائی خلا میں انسانی بستی بسانے کے لیے ایسے مخصوص پودوں پر توجہ مرکوز کی گئی جو ہر طرح کے حالات کو اپنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ جرنل The Innovation میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ صحرائی کائی نہ صرف مریخ جیسے حالات میں زندہ رہ سکتی ہے بلکہ یہ پانی نہ ہونے پر بھی تیزی سے خود کو ریکور کرتی ہے۔ یہ کائی 30 دن تک منفی 196 ڈگری اور 5 سال تک منفی 80 ڈگری سینٹی گریٖڈ میں رہ کر بھی معمول کے مطابق نشوونما پا سکتی ہے۔

تحقیقی ٹیم کی جانب سے مریخ جیسے دباؤ، درجہ حرارت، گیسوں اور الٹرا وائلٹ ریڈی ایشن پر مبنی ماحول کو تشکیل دیا گیا تھا۔ تحقیق میں دریافت ہوا کہ یہ کائی مریخ جیسے ماحول میں زندہ رہ سکتی ہے اور شدید موسمی حالات میں بھی معمول کے مطابق پھیل سکتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ کائی کے یہ پودے مریخ یا چاند پر پہنچائے جائیں گے تاکہ ان پر مزید تجربات کیے جاسکیں اور معلوم ہوسکے کہ خلا میں وہ کس حد تک خود کو زندہ رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں صارفین کیلئے اب یوٹیوب شارٹس پکچر ان پکچر موڈ میں دیکھنا ممکن

(پاک صحافت) یوٹیوب نے حال ہی میں پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے چند نئے فیچرز متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے