اسمارٹ فون

سست اسمارٹ فون کو تیز کرنے کا آسان ترین طریقہ

کراچی (پاک صحافت) کیا آپ کا فون بھی سست رفتاری کا شکار رہتا ہے؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیوں کہ آج ہم آپ کو اسکی رفتار تیز کرنے کا آسان طریقہ  بتانے والے ہیں۔ سب سے پہلے یہ کہ آپ اپنے فون کو ہفتے میں کم سے کم ایک بار سوئچ آف ضرور کریں۔  ماہرین کے مطابق سوئچ آف کرنا فون کی زندگی اور کارکردگی دونوں کے لیے بہترین طریقہ کار ہے۔

تفصیلات کے مطابق فون کو ہفتے میں کم از کم ایک بار کچھ منٹ کے بند کرنے سے میموری لیکس نامی ایرر (error) کی روک تھام ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا عام ایرر ہے جس کا سامنا بیشتر اسمارٹ فون صارفین کو ہوتا ہے۔ جب ایک ایپ کو کام کرنے کے لیے ریم میموری کی ایک مخصوص سطح کی ضرورت ہو مگر ضرورت ختم ہونے پر وہ ایپ میموری کو ریلیز نہ کرے تو اسے میموری لیک ایرر کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اگر آپ کے فون کی کارکردگی اچانک بہت زیادہ سست ہوجائے تو اس مسئلے کے پیچھے زیادہ تر میموری لیک کا ہاتھ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کو ٹرن آف کرنے سے بیٹری لائف کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے جس سے فون کی زندگی بھی بڑھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تھریڈز استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہوگئی

(پاک صحافت) ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے گئے میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے