زمین

سائنسدانوں نے زمین کو سیارچوں کے ٹکراؤ سے بچانے کے لئے سر جوڑ لئے

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سائنسدانوں نے زمین کو سیارچوں کے ممکنہ ٹکراؤ سے بچانے کے لئے سر جوڑ لئے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سانتا باربرا کے دو طبعیات دانوں نے 10 کلومیٹر بڑے سیارچے کے زمین پر گِرنے کے سبب ہونے والی ممکنہ تباہی سے بچنے کے لیے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سانتا باربرا کے دو طبعیات دانوں پروفیسر فِلپ لیوبن اور ایلکس کوہن نے ،اپنی نظرِثانی کی منتظر، تحقیق میں بتایا کہ ٹیکنالوجیکل جدّت ہمیں پُر امید رہنے کی وجہ مہیا کر سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے دِکھایا ہے کہ انسانیت نے ٹیکنالوجی کی اس حد کو پار کر لیا ہے کہ وہ ہمیں ڈائنو سار کی طرح مرنے سے بچا سکے۔

واضح رہے کہ محققین کے مطابق 40 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار کی شدت سے زمین سے ٹکرانے کے نتیجے میں اندازاً 300 ٹیرا ٹن ٹی این ٹی کی توانائی خارج ہوگی۔ یہ توانائی دنیا بھر کے تمام نیوکلیئر ہتھیاروں کی مجموعی شدت سے 40 ہزار گُنا زیادہ ہوگی۔ توانائی کا یہ اخراج اس تصادم کے برابر ہے جس نے 6 کروڑ 60 لاکھ سال قبل ڈائنو سار کی نوع کو صفحہ ہستی سے مٹایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں بلاک فیچر مکمل طور پر تبدیل

(پاک صحافت) ایکس (ٹوئٹر) پر اگر آپ کسی فرد سے تنگ آکر اسے بلاک کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے