نظام شمسی

زمین کے پڑوسی سیارے پر زندگی کا عندیہ دینے والی گیسوں کی موجودگی کا انکشاف

(پاک صحافت) زہرہ نظام شمسی کا دوسرا اور ہماری زمین کا پڑوسی سیارہ ہے۔ درحقیقت یہ ہمارے نظام شمسی کا سب سے گرم سیارہ تصور کیا جاتا ہے اور وہاں اتنی گرمی ہوتی ہے کہ ٹھوس دھاتیں بھی پگھل جاتی ہیں جبکہ اس کی فضا بھی زہریلی تصور کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زہرہ کو نظام شمسی میں رہنے کے لیے سب سے خطرناک مقام مانا جاتا ہے مگر ماہرین نے اس کی فضا میں 2 ایسی گیسوں کو شناخت کیا ہے جو زندگی کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

برطانیہ میں ایک کانفرنس کے دوران تحقیق کے نتائج پیش کیے گئے جس میں ایسے شواہد موجود تھے جن سے زہرہ میں فاسفین نامی گیس کی موجودگی کا عندیہ ملتا ہے۔ یہ گیس زمین پر جراثیم آکسیجن سے محروم ماحول میں بناتے ہیں اور چٹانی سیاروں میں اس گیس کی موجودگی کو زندگی کا اشارہ سمجھا جاتا ہے۔ امپرئیل کالج لندن کی ایک تحقیق میں اس بارے میں بتایا گیا۔ محققین نے بتایا کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ گیس وہاں موجود ہے، مگر یہ معلوم نہیں کہ وہ کیسے بن رہی ہے، ہوسکتا ہے کہ یہ وہاں کا کوئی کیمیائی عمل ہو یا ممکنہ طور پر کسی قسم کی زندگی کا نتیجہ ہو۔

اسی طرح ایک اور تحقیق میں زہرہ پر ایمونیا گیس کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا۔ کارڈف یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں اس بارے میں بتایا گیا۔ زمین پر یہ گیس حیاتیاتی سرگرمیوں اور صنعتی کاموں کے دوران بنتی ہے اور سائنسدانوں کے مطابق زہرہ پر اس کی موجودگی کی ابھی وضاحت کرنا مشکل ہے۔ محققین کے مطابق یہ ابتدائی نتائج ہیں اور ٹیلی اسکوپ کے ڈیٹا کے مشاہدے میں ایمونیا کی موجودگی کا عندیہ ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ ملک جہاں چھوٹے بچوں کو اسکرینوں سے مکمل دور رکھنے کا مشورہ دیدیا گیا

(پاک صحافت) چھوٹے بچوں کو کسی بھی قسم کی اسکرینوں کو دیکھنے کی اجازت نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے