تھریڈز پوسٹس کے لیے لوکیشن شیئرنگ فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں لوکیشن ٹیگنگ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ اپنی پوسٹس میں کسی لوکیشن کا اضافہ کریں گے۔ یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر انسٹا گرام کے لوکیشن ٹیگنگ سے ملتا جلتا ہے۔

جس کسی صارف کی جانب سے تھریڈز میں لوکیشن تک رسائی دی جائے گی تو آپ ٹیگ کی گئی لوکیشن کے اردگرد موجود مقامات کی فہرست دیکھ سکیں گے۔ آپ خود بھی کسی مقام کو سرچ کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق لوکیشن شیئرنگ کو استعمال کرکے صارفین کو ان کے قریبی مقامات کے پیش نظر رکھ کر زیادہ بہتر مواد دکھایا جائے گا۔

اس فیچر سے تھریڈز سرچ کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو ابھی صارفین کی توقعات میں پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔ یہ تبدیلی اس وقت بھی کمپنی کے لیے اہم ثابت ہوگی جب تھریڈز میں اشتہارات کا اضافہ کیا جائے گا۔ مارک زکربرگ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ کمپنی کی جانب سے تھریڈز کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا اور پھر اس پلیٹ فارم میں اشتہارات کا اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا

2019 کی سکیورٹی لیک پر میٹا پر 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد

(پاک صحافت) آئرلینڈ نے میٹا پر 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے