برطانیہ کا روشنی کی رفتار سے اہداف کو نشانہ بنانے والے لیزر بیم اسلحے کا تجربہ

(پاک صحافت) برطانیہ نے روشنی کی رفتار سے اہداف کو نشانہ بنانے والے لیزر بیم اسلحے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ ایک فوجی گاڑی سے کیا گیا، لیزر بیم سے ایک کلومیٹر تک ڈرون کو نشانہ بنانا بھی ممکن ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق لیزر اسلحے کے ایک وار کی قیمت چائے کے کپ سے بھی کم ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اگر یہ ہتھیار آرمی کو استعمال کرنے کی منظوری دی جاتی ہے تو میزائل یا گولیوں کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے خطرات کو شکست دینے کا یہ زیادہ سستا طریقہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ ملک جہاں چھوٹے بچوں کو اسکرینوں سے مکمل دور رکھنے کا مشورہ دیدیا گیا

(پاک صحافت) چھوٹے بچوں کو کسی بھی قسم کی اسکرینوں کو دیکھنے کی اجازت نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے