ایک بہترین اے آئی فیچر یوٹیوب کا حصہ بن گیا

یوٹیوب

(پاک صحافت) یوٹیوب کی جانب سے مسلسل نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ ویڈیو دیکھنے کے تجربے کو زیادہ انٹرایکٹیو بنایا جاسکے۔ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک فیچر ٹاک لائیو ہے جس کی آزمائش جاری ہے اور یہ محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین گوگل جیمنائی اے آئی ماڈل کو استعمال کرکے یوٹیوب ویڈیوز کی وضاحت یا ذہن میں موجود سوالات کے جوابات حاصل کرسکیں گے۔ مثال کے طور پر آپ فن مصوری کی تاریخ پر کوئی ویڈیو دیکھ رہے ہیں اور اچانک کچھ تفصیلات سر کے اوپر سے گزر جاتی ہیں تو ویڈیو روک کر گوگل پر سرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کی جگہ جیمنائی لائیو سے چیزوں کی وضاحت حاصل کرسکیں گے۔

اے آئی اسسٹنٹ آپ کے سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہوگا، اس کے تناظر سے آگاہ کرے گا یا ویڈیو کے اہم نکات کا خلاصہ پیش کر دے گا۔ ٹاک لائیو فیچر کو پی ڈی ایف فائلز پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یعنی پی ڈی ایف فائل کی سمری، اس کی پیچیدہ شرائط کی وضاحت اور مخصوص سوالات کے جوابات بھی جیمنائی کی مدد سے جان سکیں گے۔ آپ یوٹیوب ایپ استعمال کر رہے ہوں یا پی ڈی ایف ریڈر، آپ جیمنائی کو طلب کرسکیں گے اور ویڈیوز اور پی ڈی ایف فائلز کے بارے میں تفصیلات پوچھ سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے