ایکس (ٹوئٹر) میں پاس ورڈز کا استعمال اب ماضی کا قصہ بننے کے قریب

(پاک صحافت) ایکس (ٹوئٹر) میں اب آپ پاس ورڈ کے بغیر بھی لاک ان ہوسکیں گے۔ جی ہاں واقعی ایکس کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز سپورٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاس کی (passkey) ایک ایسا محفوظ طریقہ کار ہے جو پن کوڈ یا بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی کسی صارف کو ایکس اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔

اس طرح ایکس اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے لیے پاس ورڈ کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ یہ پاس کی صرف آپ کی ڈیوائس میں محفوظ ہوگی تو اسے محفوظ سمجھا جا سکتا ہے۔ ایکس کی جانب سے آئی او ایس صارفین کے لیے پاس کی سپورٹ اپریل میں متعارف کرائی گئی تھی اور اب یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔ یہ ٹیکنالوجی اب تک ایپل، مائیکرو سافٹ، گوگل، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور دیگر متعدد سروسز مں متعارف کرائی جاچکی ہے اور ایکس نے کافی تاخیر سے اسے اپنایا ہے۔ ایکس صارفین اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پاس کیز فیچر کو استعمال کرنے کے لیے نیوی گیشن بار میں یور اکاؤنٹ پر کلک کریں۔

اس کے بعد سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کو سلیکٹ کریں اور پھر Security and account access کے آپشن پر کلک کریں۔ وہاں پہلے سکیورٹی اور پھر ایڈیشنل پاس ورڈ پروٹیکشن آپشن کو کلک کرکے پاس کی کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد اسکرین پر نظر آنے والی ہدایات پر عمل کریں جس کے مطابق آپ ڈیوائس کے اسکرین لاک یا فنگر پرنٹ یا چہرے کو پاس کی کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کو جیمنائی لائیو فیچر تک مفت رسائی فراہم کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) گوگل نے جیمنائی لائیو نامی سروس تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے