ایکس (ٹوئٹر) میں ٹک ٹاک جیسی ورٹیکل ویڈیو فیڈ کا اضافہ

(پاک صحافت) ایکس (ٹوئٹر) کا استعمال اب کافی حد تک ٹک ٹاک جیسا محسوس ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایکس کی جانب سے ویڈیو فیڈ کا یوزر انٹرفیس ٹک ٹاک جیسا کر دیا گیا ہے۔ ایکس کی جانب سے صارفین کے لیے ایپ میں ورٹیکل ویڈیو فیڈ ٹیب کو متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور اب ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو دیکھنے کا تجربہ ٹک ٹاک جیسا ہی ہوگا۔ ایکس کی جانب سے یہ تبدیلی اس وقت کی گئی جب امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوتے ہوتے رہ گیا۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کے بعد ٹک ٹاک کو عارضی ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ فی الحال ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو رہا تو یہ واضح نہیں کہ ایکس کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس نئے فیچر کا کوئی فائدہ ہوگا یا نہیں۔

مگر اس سے یہ ضرور عندیہ ملتا ہے کہ ٹک ٹاک جیسی ورٹیکل ویڈیو فیڈز سوشل نیٹ ورکس میں عام ہوچکی ہے۔ ٹک ٹاک کو ملنے والا عارضی ریلیف بھی چند ماہ بعد ختم ہو جائے گا اور ایسا ہوتا ہے تو اپنی ٹک ٹاک جیسی فیڈ کے ساتھ ایکس کی کوششش ہوگی کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ کے صارفین کو اپنی جانب کھینچا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے