ایکس میں پیمنٹ سروس کو جلد متعارف کرانے کا فیصلہ

(پاک صحافت) ایلون مسک کافی عرصے سے ایکس (ٹوئٹر) کو چین کی وی چیٹ ایپ جیسا بنانے کی بات کر رہے ہیں اور اب اس حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے ایکس منی کو لانچ کیا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد ایکس صارفین کو پیمنٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے، اس پیمنٹ سروس کو 2025 میں کسی وقت باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

اس کا بنیادی مقصد مالیاتی ٹرانزیکشنز کو براہ راست سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنانا ہے جس سے اسے سپر ایپ کی شکل دینے میں مدد ملے گی۔ ایکس منی کے آفیشل اکاؤنٹ کے مطابق یہ آپ کے تمام مالیاتی اقدامات کا حل ہے، اس سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے متعدد پیمنٹ فیچرز کو متعارف کرایا جائے گا۔ ایکس کی سی ای او Linda Yaccarino نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ایکس منی کا پہلا آفیشل شراکت دار ویزا ہوگا، اس شراکت داری سے صارفین کو ویزا ڈائریکٹ کے ذریعے پیسے بھیجنے یا موصول کرنے میں مدد ملے گی۔

ایکس منی میں صارفین کو ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کنیکٹ ہونے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ پیمنٹ سروس کو استعمال کرسکیں۔ اس کے علاوہ بینک اکاؤنٹس میں براہ راست پیسے ٹرانسفر کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔ اس سروس کو سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جائے گا اور پھر دیگر خطوں کا رخ کیا جائے گا جس کا انحصار وہاں قانونی اور مالیاتی منظوری ملنے پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

Deepseek

مصنوعی ذہانت پر مبنی چینی چیٹ بوٹ نے بڑی امریکی کمپنیوں کا بھٹا بٹھا دیا، ایک کھرب ڈالرز کا نقصان

(پاک صحافت) مصنوعی ذہانت پر مبنی چینی چیٹ بوٹ ’ڈیپ سِیک‘ نے بڑی بڑی امریکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے