اینڈرائیڈ صارفین بہت جلد کال ایک سے دوسرے فون میں ٹرانسفر کر سکیں گے

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین متعدد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو ایک گوگل اکاؤنٹ سے کنکٹ کر سکیں گے۔ اس فیچر کو لنک یور ڈیوائسز کا نام دیا جائے گا اور مختلف لیکس کے مطابق یہ ٹول سیٹنگز مینیو میں موجود ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ابھی یہ تو واضح نہیں کہ اس فیچر سے کیا کچھ کرنا ممکن ہوگا مگر مختلف رپورٹس کے مطابق اس میں کال سوئچنگ کا آپشن بھی ہوگا۔ اس آپشن سے صارفین اپنی کالز کو مختلف ڈیوائسز میں ٹرانسفر کر سکیں گے۔ آسان الفاظ میں اگر آپ نے ایک فون پر کال موصول کی تو اسے ٹرانسفر کرکے دوسرے فون پر بھی سن سکیں گے اور یہ سلسلہ ان تمام ڈیوائسز میں جاری رہ سکے گا جو صارف کے پاس موجود ہوں گی۔

واضح رہے کہ یہ فیچر آئی فونز میں دستیاب سیلولر کالز آپشن سے ملتا جلتا ہے جس کے ذریعے صارفین فون کال کو میک یا آئی پیڈ پر بھی ریسیو کر سکتے ہیں۔ مگر آئی فونز سے کالز کو براہ راست دوسرے فون پر ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا، مگر گوگل کے اس نئے فیچر سے ایسا ممکن ہوگا۔ یہ نیا فیچر ایسے افراد کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جن کے پاس ایک سے زیادہ فون ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے