ایسے تین سیارے جو حقیقت میں ستارے ہیں

نظام شمسی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سائنس دان نظامِ شمسی سے باہر لیکن ملکی وے کہکشاں کے اندر ہی موجود ہزاروں سیاروں کا جائزہ لے رہے ہیں جن میں سے تین سیارے ایسے بھی ہیں جو حقیقت میں ستارے نکلے ہیں۔ میساچوسیٹس اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ایک ٹیم نے ان سیاروں کا مطالعہ کیا جن کو ناسا کی کیپلر اسپیس ٹیلی اسکوپ سے دریافت کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی اسپیس ایجنسی گائیا ٹیلی اسکوپ سے مزید درست پیمائشیں لینے کے بعد انہوں نے تین ایسی اشیاء کی شناخت کی جن کا سائز بطور سیارہ کافی بڑا تھا۔ مطالعے میں انہیں معلوم ہوا کہ Kepler-854b، Kepler-840b اور Kepler-699b نامی تین اجسام کا ریڈیس مشتری کے ریڈیس سے دو گُنا یا تین گُنا پایا گیا۔ خیال رہے کہ عموماً ایک براؤن ڈوارف مشتری کے ریڈیس کے برابر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ان اشیاء کا وزن مشتری کی نسبت 200 سے 300 گُنا زیادہ ہے۔ زیادہ وزن اور ریڈیس کا مطلب ہے کہ یہ سیارے کی تعریف سے کوئی باہر کی چیز ہے۔ Kepler-747b نامی چوتھا سیارہ مشتری کے ریڈیس کی نسبت 1.8 گُنا زیادہ بڑا پایا گیا۔ یہ بہت سے بڑے مصدقہ سیاروں کے برابر ہے لیکن اس کے ساتھ کئی براؤن ڈوارف ستاروں سے بڑا بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے