ایسا اسپیس سوٹ تیار جو پیشاب کو پینے کے صاف پانی میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) سائنسدانوں نے ایک ایسا اسپیس سوٹ ڈیزائن کیا ہے جو خلا بازوں کے پیشاب کو 5 منٹ کے اندر پینے کے صاف پانی میں تبدیل کرسکتا ہے۔ کارنیل یونیورسٹی کے ماہرین نے اس خلائی لباس کو اس توقع کے ساتھ ڈیزائن کیا کہ ناسا کی جانب سے انہیں آرٹیمس مشنز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے اسپیس سوٹ چاند کی سطح پر خلا بازوں کو طویل دورانیے تک چہل قدمی میں سہولت فراہم کریں گے جبکہ جسمانی صفائی کو بھی یقینی بنائیں گے۔ ابھی ایک کمپنی Axiom Space ناسا کے چاند پر بھیجے جانے والے انسان بردار آرٹیمز مشنز کے لیے اسپیس سوٹ تیار کر رہی ہے۔ کارنیل یونیورسٹی کے ماہرین کے نئے اسپیس سوٹ کے حوالے سے تحقیقی مقالہ جرنل فرنٹیئرز ان اسپیس ٹیکنالوجی میں شائع ہوا۔

مقالے میں بتایا گیا کہ خلائی مشنز کے دوران لوگوں کو ذاتی صفائی کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ اسپیس واک کے دوران ان کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ محققین کے مطابق ان حالات کو مدنظر رکھ کر ہم نے ایسا اسپیس سوٹ ڈیزائن کیا ہے جس میں یورین کلیکشن اینڈ فلٹریشن سسٹم موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا

(پاک صحافت) چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے