آئی فون کے اصلی یا نقلی ہونے کا کیسے پتا چلایا جائے؟

(پاک صحافت) آئی فونز دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالے اسمارٹ فون ہےاور یہ گیجٹ نہ صرف نت نئے فیچرز سے بھرپور ہے بلکہ کئی لوگوں کیلئے status symbol کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔ لیکن آئی فون کی بڑھتی مانگ کے سبب ایک ہی جیسے دکھنے والے آئی فون کے جعلی ماڈلز بھی مارکیٹس میں فروخت ہورہے ہیں۔

اگر آپ بھی ایپل اسٹور کے علاوہ عام مارکیٹ سے آئی فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یقیناً یہ خطرہ آپ کیلئے بھی موجود ہے۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں آج کچھ ایسی ٹپس جو آپ کو آئی فون خریدتے وقت اس کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتا دیں گی۔

آئی فون خریدتے وقت اس کی پیکجنگ اور اس کے ساتھ دیے جانے والے دیگر لوازمات کی بھی جانچ کریں۔ ایپل کمپنی اپنی پیکجنگ کے حوالے سے جانی جاتی ہے لہٰذا خریدتے وقت خیال رکھیں کہ آئی فون باکسز مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ ہائی کوالٹی تصاویر اور پرنٹنگ کے ساتھ ہو جو کہ ایپل کی پہچان ہے، ساتھ ہی یہ بھی خیال رکھیں باکس کے اندر موجود لوازمات ایپل کے ہی ہوں۔

ہر اسمارٹ فون کی طرح آئی فون کا بھی ایک منفرد سیریل نمبر اور انٹرنیشنل موبائل ایکوئپمنٹ آئیڈینٹی (IMEI) نمبر ہوتا ہے۔ سیریل نمبر کی تلاش کرنے کیلئے سیٹنگ میں جاکر General اور About میں جائیں، اس کے بعد ایپل کے چیک کوریج پیج پر جاکر سیریل نمبر درج کریں، اگر آپ کا آئی فون اصلی ہے تو ویب سائٹ آپ کے آئی فون کا ماڈل، وارنٹی اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ معلومات فراہم کردے گی ۔ دوسری جانب IMEI معلوم کرنے کیلئے آئی فون پر #06# *ڈائل کریں جو نمبر ظاہر ہو اس کا موازنہ باکس اور سم ٹرے پر درج IMEI نمبر سے کریں ان نمبروں کا ایک جیسا ہونا ضروری ہے۔

آئی فون خریدتے وقت اس کی باڈی کی جانچ کریں جس آئی فون کو آپ خرید رہے ہیں اس کے بٹن مضبوط ہونے چاہئیں، آئی فون کے عقب میں ایپل کا لوگو بالکل سیدھا دکھائی دے، آئی فون کی اسکرین کا سائز، ڈسپلے کا معیار اور وزن ایپل کے ماڈل جیسا ہونا چاہیے۔ نقلی آئی فونز کی باڈی میں ماڈل کے rough کنارے، غلط لوگو یا ڈھیلے بٹن باآسانی محسوس کیے جاسکتے ہیں۔

اگر آپ کو کوئی شبہ ہو تو آپ اپنے آئی فون کی جانچ کیلئے ایپل سروس سینٹر کا وزٹ بھی کرسکتے ہیں جہاں موجود ماہرین سے اس کی جانچ کروائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں بلاک فیچر مکمل طور پر تبدیل

(پاک صحافت) ایکس (ٹوئٹر) پر اگر آپ کسی فرد سے تنگ آکر اسے بلاک کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے