اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ایجنٹ متعارف کرا دیا

(پاک صحافت) اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک بہت بڑی تبدیلی کو متعارف کرایا ہے۔ اس حوالے سے کئی ماہ سے لیکس سامنے آرہی تھیں اور اب اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے لیے پہلے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ایجنٹ آپریٹر کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ اے آئی ایجنٹ آپ کے ویب ٹاسک مکمل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور بس آپ کو ایک بٹن کو کلک کرنے کی ضرورت ہوگی۔

آپریٹر بنیادی طور پر ایک کمپیوٹر یوزنگ ایجنٹ (سی یو اے) ہے جو جی پی ٹی 4o ماڈل کو استعمال کرکے ویب پر براؤز اور سرچ کرتا ہے۔ آسان الفاظ میں یہ اے آئی ایجنٹ آپ کی سرچنگ ضروریات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے علم ہوتا ہے کہ اسے کیا سرچ کرنا ہے۔ یہ اے آئی ایجنٹ ابھی امریکا میں چیٹ جی پی ٹی پرو کے سبسکرائبرز کو ریسرچ پریویو ماڈل میں دستیاب ہے۔ اوپن اے آئی کے مطابق آپریٹر ایک ایسا ایجنٹ ہے جو اپنے طور پر آپ کے لیے مختلف ٹاسک مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کے مطابق آپریٹر بالکل انسانوں کی طرح ویب براؤزنگ کرسکتا ہے، جبکہ آپ اسے ڈنر ریزرویشن کی ہدایت بھی دے سکتے ہیں، وہ آپ کے لیے طویل فارم بھی بھر سکتا ہے، کسی آن لائن سروس کو کچن یا گھر کے لیے درکار سامان کا آرڈر دے سکتا ہے یا فلائٹ بکنگ بھی کرسکتا ہے۔ چونکہ ابھی یہ ریسرچ پریویو ماڈل میں دستیاب ہے تو یہ فی الحال اس کا ابتدائی ورژن ہے اور اوپن اے آئی کی جانب سے کچھ پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

اوپن اے آئی نے آپریٹر کا اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہمارے اولین اے آئی ایجنٹس میں سے ایک ہے جو خودمختار طور پر آپ کے لیے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ بس آپ اسے کوئی ٹاسک دیں اور وہ اسے خود مکمل کر دے گا۔ درحقیقت کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آپریٹر ‘دیکھ’ بھی سکتا ہے (اسکرین شاٹس کے ذریعے) اور براؤزر سے ‘انٹریکٹ’ (ماؤس اور کی بورڈ ایکشنز کے ذریعے) کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس (ٹوئٹر) میں ٹک ٹاک جیسی ورٹیکل ویڈیو فیڈ کا اضافہ

(پاک صحافت) ایکس (ٹوئٹر) کا استعمال اب کافی حد تک ٹک ٹاک جیسا محسوس ہوگا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے