انٹرنیٹ سکیورٹی فرم کے ڈی این ایس میں نقص کے باعث سائبرسکیورٹی سسٹم متاثر ہونےکا خطرہ

اسلام آباد (پاک صحافت)  انٹرنیٹ سکیورٹی فرم "پالٹو آلٹو نیٹ ورکس” کے ڈی این ایس میں نقص آگیا ہے جس کے باعث حساس ڈیٹا اور سائبرحملوں سے بچانے کے نیٹ ورکس متاثر ہونےکے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں کابینہ ڈویژن کے تحت کام کرنے والی "نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم” نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق نقص کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہےجس سےڈیوائسزکام کرنا بند کرسکتی ہیں۔ ٹریفک انسپیکشن، فائروال کی صلاحیتوں اور ڈی این ایس میں خلل آسکتا ہے۔ نقص سے انٹرپرائز اور کلاؤڈ ممکنہ طور پر متاثر ہوسکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سائبرحملوں سے بچانے والے نیٹ ورکس متاثر ہوسکتے ہیں۔ متعلقہ کمپنی نےاس مسئلے پر فوری توجہ دینے کے لیے اپڈیٹس جاری کی ہیں۔ آلات اورنیٹ ورک کی حفاظت کے لیے فوری توجہ اور حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے سافٹ ویئرکو اپڈیٹ کرنےکی سفارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے