کیلیفورنیا (پاک صحافت) فوٹوشیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام ایک ایسے فیچرکی تیاری پر کام کررہی ہیں جوکہ کانٹینٹ پرکام کرنے والوں کے لیے زیادہ خوش آئند نہیں ہے۔ اس فیچرکے تحت انسٹاگرام ایپ اسٹوریزکے لے آؤٹ کوازسرنوڈیزائن کررہی ہے، جس کے تحت ایک مخصوص تعداد کے بعد اسٹوریزمیں شیئرکی جانے والی پوسٹ پس منظرمیں چلی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام کی موجودہ پالیسی کے تحت استعمال کنندگان ایک وقت میں 100 اسٹوریزپوسٹ کرسکتے ہیں۔ لیکن اس ممکنہ تبدیلی کے باجود گرچہ پوسٹ کی تعداد میں توکوئی کمی نہیں، لیکن ایسے بی ٹا صارفین جنہیں اپ ڈیٹ کے ذریعے اس فیچرتک رسائی مل چکی ہیں انہیں اپنی تمام اسٹوریزکو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے ’ شو آل‘ کے بٹن پرٹیپ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا تجزیہ کاروں کا اس نئی تبدیلی کے بارے میں کہنا ہے کہ اس فیچرسے انسٹاگرام میں اسٹوریزکے کام کرنے کے طریقہ کارمیں بڑی تبدیلی آئے گی۔ لیکن کانٹینٹ کری ایٹرز( تخلیق کاروں) کے لیے اس میں بُری خبریہ ہے ہے کہ تین کے بعد پوسٹ کی گئی باقی ماندہ اسٹوریزمیں انہیں زیادہ ویوزنہیں مل سکیں گے۔