انسٹاگرام میں مزید دو نئے اور زبردست فیچر شامل

انسٹاگرام

کیلیفورنیا (پاک صحافت) میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ کی مقبول ترین ایپ انسٹاگرام نے ٹک ٹاک صارفین کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے کچھ عرصے قبل مختصر ویڈیوز کا فیچر ریلز کے نام سے متعارف کرایا تھا۔ تاہم اب انسٹاگرام ریلز کے لیے 2 ایسے نئے فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے جو ٹک ٹاک میں پہلے ہی بہت مقبول ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان میں سے ایک فیچر ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ہے جو ویڈیوز کے لیے روبوٹک وائس اوور کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس فیچر میں جب کوئی صارف اپنی ویڈیو پر ٹیکسٹ ٹائپ کرے گا تو اسے ایک آٹو جنریٹڈ وائس کی سہولت دستیاب ہوگی جو اس تحریر کو بلند آواز میں پڑھے گی۔

واضح رہے کہ اب صارف کو ویڈیو کو پوسٹ کرنے سے پہلے 2 وائس آپشن دستیاب ہوں گے۔ یہ فیچر ٹک ٹاک میں بہت زیادہ مقبول ہے کیونکہ کچھ صارفین کو روبوٹک آواز پرمزاح محسوس ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ریلز کے لیے وائس ایفیکٹس نامی فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جو کریٹیئرز کو اپنی آواز بدلنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے